Top News

Breaking

Norton Antivirus free download for PC

Norton AntiVirus is an anti-virus and anti-malware software package developed and distributed by Symantec Corporation since 1991 as part of its Norton family of computer security products. It uses signatures and heuristics to identify viruses.

Stable releaseWindows: 2014 21.1.0.18 (March 27, 2014; 4 years ago)
LicenseCommercial proprietary software

Try the all-new Norton Security Deluxe – all the features of Norton Anti Virus and more.

To better protect you, we have substantially enhanced our security services:

We took everything you loved about Norton AntiVirus, and added better protection.
We've improved performance and design to create Norton Security Deluxe.
It’s the best of Norton for your PCs, Macs, smartphones and tablets.


جانوروں کے تحفظ کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا


مینیسوٹا سے تعلق رکھنےو الے ایک کتے، جس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ تھا، کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کتے کو جانورں کے تحفظ کےلیے گولی ماری گئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس کتے کو سیاسی مخالفت میں مارا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کتے ڈونلڈ ٹرمپ کو  پرائیویٹ  پراپرٹی کے تحفظ میں مارا گیا۔ اس کے مرنے کا تعلق سیاسی مخالفت سے نہیں ہے۔
۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین کی طویل عمر کا راز سامنے آگیا



برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی طویل عمری کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔ سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور زیادہ کھانا کھانے سے مردوں کی عمر کم ہوتی ہے اور وہ جلد مرتے ہیں۔ مثلاً روس میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اوسط عمر 13 سال کم ہے جس کا ایک سبب کثرت شراب نوشی ہے۔
ماہرین کے مطابق مردوں کی کم عمری میں موت کی ایک وجہ خطرے والے کام بھی ہیں جیسے لڑائی جھگڑا، مار پیٹ، گاڑی اور موٹر بائیک کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور خودکشی وغیرہ بھی ہیں۔
صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2016 میں عالمی سطح پر دنیا کی آبادی کی اوسط عمر 72 سال تھی۔ اس میں خواتین کی عمر 74 سال دو ماہ تھی جبکہ مردوں کی اوسط عمر 69 سال اور 8 ماہ سامنے آئی۔ اس کا مطلب ہے کہ خواتین کی اوسط عمر مردوں سے 5 سال زیادہ ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ڈیوڈ جیمز کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ جینین ہے، کیونکہ مادہ جینین کے مقابلے نر جینین زیادہ جلد مرتے ہیں۔ ایکس کروموزوم میں بہت ساری جینز ہوتی ہیں جو آپ کو زندہ رہنے میں معاون ہوتی ہیں۔ خواتین میں دو ایکس (XX) کرموزوم ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک وائی (XY) کروموزوم ہوتے ہیں اور انھی کروموزوم میں جین ہوتی ہے۔
خواتین کی طویل عمری کی ایک اور وجہ ہارمونز بھی ہیں۔ مردوں میں ٹیسٹیسٹرون ہارمون زیادہ ہوتے ہیں اور جوانی میں جب یہ جوش مارتے ہیں تو مردوں میں موت کی شرح بڑھ جاتی ہے کیونکہ ان سے جذبات میں ابال آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ مردوں کے زیادہ خطرے والے کام جیسے مار پیٹ، کار اور بائیک کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور خودکشی وغیرہ بھی ہیں۔
خواتین میں اوسٹروجین ہارمون زیادہ ہوتے ہیں جو انہیں پرسکون رکھتے ہیں اور ایسے زہریلے کیمیائی مادے کو صاف کرتے ہیں جس سے خلیوں پر دباؤ پڑتا ہے۔

وہاب ریاض کا چاقو، شاہین آفریدی کی تلوار


پی ایس ایل 4 میں پشاور قلندرز کے وہاب ریاض نے وکٹ لینے کے بعد نیا انداز اختیار کیا تو لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے اس اسٹائل کو نیا ہی رنگ دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ میں جہاں ملک کو نیا ٹیلنٹ میسر آتا ہے وہیں کھلاڑی اپنے منفرد انداز سے بھی مداحوں میں جگہ بناتے ہیں، وکٹ لینے کے بعد بولرز کے مختلف ایکشنز بھی لوگوں میں کافی مقبول ہیں 
پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بڑی بڑی مونچھوں پر ہاتھ پھیر کر وکٹ لینے کا جشن منایا تھا، اس بار انہوں نے نیا انداز اختیار کیا، وہ پہلے کراس بناتے ہیں اور پھر گلے پر چاقو کی طرح انگلی پھیرتے ہیں
گزشتہ روز میچ میں لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پشاور زلمی کے کامران اکمل کی وکٹ لے کر وہاب ریاض کے انداز میں جشن منایا تاہم اس میں کچھ ترمیم کردی۔
شاہین شاہ آفریدی نے ہاتھوں سے کراس تو بنایا اور مگر گلے پر چاقو کی طرح ہاتھ پھیرنے کے بجائے تلوار چلانے کا انداز اختیار کیا۔
لواما حملے کے بعد بھارت نے تعصب پرستی کی انتہا کردی۔ بھارتی ریاست راجھستان کی انتظامیہ نے وہاں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں جانے والے خواہمشندوں کے ویزے رد کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ریاست راجھستان میں انتظامیہ نے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفعہ 144 کے تحت سرحدی شہر کے ہوٹل مالکان کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ 2 ماہ تک کسی پاکستانی کو رہائش فراہم نہ کی جائے۔
راجھستان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے لیے اجمیرشریف جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ اعلان سے بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
بھارتی حکومت ہزاروں پاکستانی زائرین خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہمشندوں کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کر نے پر غور کررہی ہے۔


پلواما حملہ: سدھو نے پاکستان کے حوالے سے موقف پر قائم رہنے کا اعلان کردیا

پلواما حملے کے بعد پاکستان کی حمایت میں بیان دینے والے سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور میزبان نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف محاذ کھل گیا ہے۔ دی کپل شرما شو سے نکالے جانے والے سدھو نے اپنے موقف پرڈٹے رہنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیے جانے والے ویڈیو پیغام میں سدھو نے کھل کر بتایا کہ ان کا موقف کیا ہے۔
سدھو کے مطابق پلواما حملے کے بعد دیے جانے والے بیان پرکپل شرما شو سے نکالے جانے کا علم نہیں، ایسا ہے بھی تو اپنے بیان پرآج بھی قائم ہوں اور کل بھی رہوں گا۔ سمجھوتہ کرنے سے انسان کا کردار بکھر جاتا ہے۔ یہ میری، دیس کی روح کی آواز اور میری جماعت کا موقف ہے جس پر مضبوطی سے قائم ہوں۔ا
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ، انہیں کچل دینا چاہیئے۔ ایسا گھناؤنا کام کرنے والے چاہتے ہیں کہ دیس بکھر جائے، ذمہ داروں کو ایسی سزا دینا چاہیئے کہ نسلیں یاد کریں۔

 
 

بھارت نے حملہ کیا تو جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا،عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ فوری جواب دے گا۔ بھارت سوچے کشمیر کی موجودہ  صورتحال کی کیا وجہ ہے؟، پلوامہ حملے کی جو تحقیقات کروانا چاہتے ہیں، پاکستان سب کے لیے تیار ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے تناظر میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر میں جو واقعہ ہوا، اس میں پاکستان پر الزام لگایا ہے۔ سعودی شہزادے کے دورے کی وجہ سے ردعمل میں تاخیر ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگا دیا۔ اگر پاکستان اتنی اہم کانفرنس کروارہا تھا تو کوئی احمق بھی ایسا حملے نہیں کرواسکتا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان کیوں ایسا حملہ کرواتا ، پاکستان نے 15 سال دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، پاکستان میں امن اور استحکام آرہا ہے،ہم کیوں ایسا حملہ کرواتے
انھوں نے بھارت سے سوال کیا کہ کیوں ماضی میں پھنسے رہتے ہیں، یہ نیا پاکستان ہے، نئی سوچ ہے، ہم کبھی نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی پاکستان سے جا کرکہیں دہشت گردی کرے۔ عمران خان نے بھارت کو پیش کش کی کہ اگر اس حملے میں کوئی پاکستانی ملوث ہے تو تحقیقات کروانے کےلیے تیار ہیں۔ اگر پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں توبھارت پیش کرے۔ اگر کوئی پاکستان دشمنی میں ایسے بیانات دیتا ہے تو یہ غلط ہے

وزیراعظم نے مزید کہاکہ  بھارت سے جب بھی مذاکرات کی بات کرنے کا کہتے ہیں تو دہشت گردی کا معاملہ سامنے رکھا جاتا ہے، پاکستان اس معاملے پر بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے، دہشت گردی سارے خطے کا مسئلہ ہے،دہشت گردی سے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستا ن میں نئی سوچ آنی چاہئے، یہ دیکھنا چاہئے کہ کشمیر کے نوجوان اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے دلوں میں موت کا خوف نکل گیا ہے۔ اگر آج افغانستان میں 17 سال بعد مذاکرات واحد حل کہا جارہا ہے تو کمشیر میں ایسا ممکن کیوں نہیں۔ ہندوستان میں سن رہے ہیں کہ پلوامہ حملے پر پاکستان سے بدلہ لینا چاہئے۔ بھارت میں الیکشن کا سال ہے اس لئے ایسی باتیں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر  حملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے میں بھارتی فوج کو بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔