پلواما حملہ: سدھو نے پاکستان کے حوالے سے موقف پر قائم رہنے کا اعلان کردیا

پلواما حملے کے بعد پاکستان کی حمایت میں بیان دینے والے سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور میزبان نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف محاذ کھل گیا ہے۔ دی کپل شرما شو سے نکالے جانے والے سدھو نے اپنے موقف پرڈٹے رہنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیے جانے والے ویڈیو پیغام میں سدھو نے کھل کر بتایا کہ ان کا موقف کیا ہے۔
سدھو کے مطابق پلواما حملے کے بعد دیے جانے والے بیان پرکپل شرما شو سے نکالے جانے کا علم نہیں، ایسا ہے بھی تو اپنے بیان پرآج بھی قائم ہوں اور کل بھی رہوں گا۔ سمجھوتہ کرنے سے انسان کا کردار بکھر جاتا ہے۔ یہ میری، دیس کی روح کی آواز اور میری جماعت کا موقف ہے جس پر مضبوطی سے قائم ہوں۔ا
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ، انہیں کچل دینا چاہیئے۔ ایسا گھناؤنا کام کرنے والے چاہتے ہیں کہ دیس بکھر جائے، ذمہ داروں کو ایسی سزا دینا چاہیئے کہ نسلیں یاد کریں۔

 
 
Share To:

Info World

Post A Comment:

0 comments so far,add yours