لواما حملے کے بعد بھارت نے تعصب پرستی کی انتہا کردی۔ بھارتی ریاست راجھستان کی انتظامیہ نے وہاں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں جانے والے خواہمشندوں کے ویزے رد کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ریاست راجھستان میں انتظامیہ نے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفعہ 144 کے تحت سرحدی شہر کے ہوٹل مالکان کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ 2 ماہ تک کسی پاکستانی کو رہائش فراہم نہ کی جائے۔
راجھستان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے لیے اجمیرشریف جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ اعلان سے بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
بھارتی حکومت ہزاروں پاکستانی زائرین خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہمشندوں کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کر نے پر غور کررہی ہے۔

Share To:

Info World

Post A Comment:

0 comments so far,add yours