وہاب ریاض کا چاقو، شاہین آفریدی کی تلوار


پی ایس ایل 4 میں پشاور قلندرز کے وہاب ریاض نے وکٹ لینے کے بعد نیا انداز اختیار کیا تو لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے اس اسٹائل کو نیا ہی رنگ دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ میں جہاں ملک کو نیا ٹیلنٹ میسر آتا ہے وہیں کھلاڑی اپنے منفرد انداز سے بھی مداحوں میں جگہ بناتے ہیں، وکٹ لینے کے بعد بولرز کے مختلف ایکشنز بھی لوگوں میں کافی مقبول ہیں 
پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بڑی بڑی مونچھوں پر ہاتھ پھیر کر وکٹ لینے کا جشن منایا تھا، اس بار انہوں نے نیا انداز اختیار کیا، وہ پہلے کراس بناتے ہیں اور پھر گلے پر چاقو کی طرح انگلی پھیرتے ہیں
گزشتہ روز میچ میں لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پشاور زلمی کے کامران اکمل کی وکٹ لے کر وہاب ریاض کے انداز میں جشن منایا تاہم اس میں کچھ ترمیم کردی۔
شاہین شاہ آفریدی نے ہاتھوں سے کراس تو بنایا اور مگر گلے پر چاقو کی طرح ہاتھ پھیرنے کے بجائے تلوار چلانے کا انداز اختیار کیا۔
Share To:

Info World

Post A Comment:

0 comments so far,add yours