معذرت خواہ ہو قیدیوں کی رہائی پر آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکا،صدر مملکت کی سعودی ولی عہد سے معذرت پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ بھولے ہیں پر میں نہیں بھولا، محمد بن سلمان عمران خان کی بات پر مسکرا دئیے
اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :مائیک کھلا رہنے کی وجہ سےوزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی دلچسپ گفتگو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔دونوں رہنما روایتی بگھی پر سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے۔ اس موقع پر انہیں شاندار پروٹوکول میں لے جایا گیا۔
ایوان صدر پہنچے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ایوان صدر میں محمد بن سلمان کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ایوان صدر میں محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ایوانِ صدر میں صدر مملکت اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان عطا کرنے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ایوان صدر میں ہی سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان سے نوازا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" سے نوازا۔ تاہم یہاں پر کھانے کی میز پر وزیراعظم عمران خان،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر مملکتکے درمیان کی جانے والی گفتگو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
صدر مملک نے سعودی ولی عہد سے معذرت کی کہ میں قیدیوں کو رہا کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرنا بھول گیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ بھول گئے ہیں لیکن میں نہیں بھولوں گا۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مزید کہا کہا سوشل میڈیا پر تو پہلے ہی آگ لگی ہوئی ہے آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھیں وہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر پوری دنیا میں پھیل جاتا ہے۔سعودی ولی عہد نے مسکراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بات کی تائید کی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours