ربوں ڈالر کے معاہدے پاکستانی عوام کیلئے روزگار کے وسائل میں اضافے کا سبب بنیں گے‘ مسرت چیمہ کی قرارداد کا متن



لاہور( اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے سعودیولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر خیر سگالی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر انہیں اور ان کے وفد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔
شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پاکستان کی معیشت کا روشن مستقبل ثابت ہوگی اور سعودیحکومت کے تعاون سے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے ساتھ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پاکستانکے عوام کے لئے روزگار کے وسائل میں اضافے کا سبب بنیں گے جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں گے۔پاکستان کے عوام وزیر اعظم عمران خان اوران کی ٹیم کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تاریخی استقبال کرنے اور کامیاب معاہدوں پر دستخط کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
Share To:

Info World

Post A Comment:

0 comments so far,add yours