پشاور زلمی کے کپتان پاکستان پہنچ گئےپشاور: (04 فروری 2019) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے،جہاں وہ پشاور زلمی کی تقریب میں شرکت کرینگے جبکہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا استقبال کیا،ائیرپورٹ پر موجود ڈیرن سیمی کے پرستاروں نے بھی ان کو خوش آمدید کہا۔بعد ازاں ڈیرن سیمی وفاقی دارالحکومت سے پشاور کے لئے روانہ ہو گئے جہاں پشاور زلمی کپتان کی حیثیت سے زلمی ٹیم کی کٹ اور اینتھم لانچ تقریب میں شرکت کریں گے۔ جب کہ وہ آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ تقریب گورنر ہاوس کے پی میں منعقد ہو گی،تقریب میں گل پانڑا، مشہور بینڈ خماریاں، ساحرعلی بگہ اورمشہور پشتو گلوکارزیک آفریدی کرکٹ کے دیوانوں کا جوش وخروش بڑھائیں گے جبکہ پشاورزلمی کی برانڈایمبسڈرماہرہ خان، حمزہ علی عباسی کے علاوہ گڈول ایمبسڈر ثناء جاوید اورعلاقائی برانڈ ایمبسڈرگل پانڑا بھی موجود ہوںگی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیرن سیمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے بعد پشاور جا رہے ہیں اور انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے جب کہ دو سال پہلے پشاور زلمی نے فائنل میچ جیتا تھا۔
Share To:

Info World

Post A Comment:

0 comments so far,add yours